منڈی بہاؤالدین میں جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کیلئے دفعہ 144کا نفاذ

Education exam students

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ایڈمنسٹریٹرضلع حکومت منڈی بہاؤالدین نے پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت یکم فروری 2016سے شروع ہونے والے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے دوران دفعہ 144کے تحت امتحانی مراکز کے اندر امیدواروں اور عملے کے سوا تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے اور ہرقسم کا اسلحہ لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ امتحانی مراکز کے قریب میگافون،لاؤڈ سپیکر کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔دفعہ 144 کا نفاذ17فروری کو امتحانات کے اختتام تک مؤثر رہے گا۔ ٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں