صحافت کی آزادی جمہوریت کی مضبوطی کا دوسرا نام ہے،حمیدہ وحیدالدین

HAmida-wahid-ud-din-addressing-mbdin-news

خوش قسمتی سے میڈیا نے ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ کردار کیا اور امید ہے وقت گزرنے کے ساتھ یہ روایت مزید پروان چڑھے گی

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ صحافت کی آزادی جمہوریت کی مضبوطی کا دوسرا نام ہے۔ میڈیا ذمہ داری کے عنصر کے ساتھ جتنا آزاد ہوگا جمہوریت اتنی ہی مستحکم ہوگی۔ وہ آج یہاں ایک صحافتی تنظیم کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں۔ ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے صدارت کی جبکہ ایم پی اے پیر سید محفوظ حسین مشہدی اور ڈی پی او راجہ بشارت محمود بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا ظفرعلی خان،حمید نظامی اورمجید نظامی جیسے صحافیوں کا پاکستان بنانے میں بہت بڑا کردار ہے۔خوش قسمتی سے ہمارے میڈیا نے ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ کردار کیا اور امید ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ روایت مزید پروان چڑھے گی۔ منڈی بہاؤالدین کی صحافتی برادری نے ہمیشہ میرا دست وبازو بن کر ساتھ دیا اور ہم بھی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے جو کچھ بن پڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کے صحافیوں کورہائش فراہم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے بات کریں گی اور انشااﷲ منڈی بہاؤالدین میں بھی صحافی کالونی بنے گی۔ اس موقع پر ڈی سی او اور ڈی پی او نے ایڈیٹرز کونسل کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے دروازے صحافیوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں