سوئی گیس آفس منڈی بہاؤالدین کے اطراف میں سوئی گیس کنکشن کے پائپ بچانے کے لئے اکھاڑی گئی گلیاں عوام کے لئے درد سر بن گئیں

sui gas pipe line in malakwal news

ملک وال(نامہ نگار) پھالیہ روڈ منڈی بہاؤالدین میں گلبرگ ٹاؤن میں واقع سوئی گیس دفتر سے ملحقہ مشرقی اور مغربی اطراف میں واقع گلیوں میں سوئی گیس کے کنکشن پائپ بچھانے کے لئے گلیوں میں لگی اینٹوں کو اکھاڑ دیا گیا اور قریباً تین فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل کھودی گئی یہ گلیاں لیبر کے چھوڑ جانے کی وجہ سے لاوارث پڑی ہیں جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گاڑیوں کو دوردراز پارک کر کے گھر جانا پڑتا ہے جبکہ سکول کے اوقات میں بچوں اور نماز کے اوقات میں نمازیوں کو مساجد میں جانے کے لئے ان گلیوں سے گزرتے ہوئے شدید مشکلات ردپیش ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام کو کئی بار شکایت درج کروانے کے باوجود حسب روایت لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے ۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گلیوں میں فی الفور گیس کے پائپ بچھا کر گلیوں کی مرمت کر کے ان کو درست حالت میں بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں