ڈی ٹی ایز کا ڈی ٹی ایس سی ہیڈ کے ناروا رویے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،ڈی ٹی ایس سی ہیڈ کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ

DTE mandi bahauddin news mozzam riaz District Teacher Educator protest (2)

منڈی بہائوالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع منڈی بہاؤالدین کے تمام ممبران نے آج سوہاوہ بولانی میں قائم اپنے دفتر کے سامنے ڈسٹرکٹ انچارج رشید احمد قیصر کے ناروا رویے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ٹی ای ایسوسی ایشن کے صدر سکندر محسن بوسال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ٹی ایز ڈی ٹی ایس سی ہیڈ رشید قیصر کا رویہ تمام ڈی ٹی ایز اساتذہ کے ساتھ انتہائی توہین آمیز ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ٹی ایز کو سابقہ ٹریننگ کا معاوضہ بھی ابھی تک ادا نہیں کیا جا رہا جس میں یہ رکاوٹ ہیں ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ رشید قیصر کو ڈی ٹی ایس ہیڈ کے عہدہ سے فوراٌ ہٹایا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ضلع بھر کے تمام ڈی ٹی ایز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے کر واپس اپنے سکولوں میں بطور ٹیچر کام کریں گے۔۔۔۔


DTEs Mandi Bahauddin news Mozzam Riaz (1)DTEs Mandi Bahauddin news Mozzam Riaz (3)DTEs Mandi Bahauddin news Mozzam Riaz (2)

اپنا تبصرہ بھیجیں