وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت بیوہ اور غریب خواتین میں جھوٹیاں ویہڑیاں کل تقسیم کی جائیں گی

ghareeb poor children population

ملک وال(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر ممتاز بیگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت محکمہ لائیو اسٹاک کی زیر نگرانی بیوہ غریب خواتین میں مویشیوں کی تقسیم کے سلسلہ میں بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ جناح آڈیٹوریم میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بیوہ و مستحق خواتین میں دو سوچار جھوٹیاں ویہڑیاں تقسیم کی جائیں گی ،تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او مظفر خان سیال ہونگے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو اسٹاک ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ا ور ڈائریکٹر سمال ہولڈر بھی شرکت کریں گے ، اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک ڈاکٹر ضیااﷲ گوندل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین میں گذشتہ برس بھی دو سو سے زائد بھیڑیں بکریاں اورمویشی تقسیم کئے گئے تھے ، مویشیوں کی تقسیم کے لیے میرٹ پر فہرستوں کا تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں