اے سی منڈی بہاؤالدین نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر 2نجی سکول سیل کردیے

private school sceal

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے آج (بدھ) شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ حکومتی ہدایات نظر انداز کرنے اور ناقص سکیورٹی انتظامات پر 2نجی سکولوں لاہور لائسیم اور بیکن ہاؤس رسول روڈ کو سیل کر دیا گیا۔ اے سی نے لاہور لائسیم کا دورہ کیا تو گیٹ پر موجود گارڈ سوتا پایا گیا۔ علاوہ ازیں کسی ایمرجنسی کی صورت میں سکول سے ہنگامی انخلا کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا۔ دوسری طرف بیکن ہاؤس سکول کی انتظامیہ نے ایک روز قبل آنیوالی چیکنگ ٹیم کو اندر داخل ہونے سے روکا جبکہ ہنگامی انخلا کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا۔ شبیر حسین چیمہ نے دی سپرٹ سکول کے دورے میں انتظامیہ کو وارننگ جاری کی اور ہدایت کی کہ سکیورٹی انتظامات میں کوئی سقم نہیں ہونا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں