شراب فروخت کرنے پر تین ملزم گرفتار، شراب کی چالو بھٹی برآمد

cold drink coke pepsi bottle

ملک وال(نامہ نگار) پولیس تھانہ گوجرہ نے مخبر ی پر موضع رکن میں چھاپہ مار کراشرف نامی نوجوان کو چالو بھٹی پر شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہوئے گرفتار کر لیاجس کے قبضہ سے تین لیٹر تیار جبکہ بیس لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسرے واقع میں سرفراز نامی نوجوان کوجوکہ گوجرہ قینچی پرکھڑا تھا مشکوک جان کر تلاشی لینے پر تین لیٹرشراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ تیسرے واقع میں رکن کے قریب سیم نالہ پر غلام شبیر ولد سردار نامی نوجوان کوپولیس کے روکنے پر تین لیٹر شراب پھینک کر فرار ہو گیا جس پر پولیس تھانہ گوجرہ نے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں