گیپکو اہلکاروں نے صارف کا بجلی کا میٹر لگائے بغیر ہی دوسرے ماہ بھی بل بھیج دیا

electricity bill

گیپکو اہلکاروں نے صارف کا بجلی کا میٹر لگائے بغیر ہی دوسرے ماہ بھی بل بھیج دیا صارف کا چیف ایگزیکٹو گیپکو سے واپڈا اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ۔
ملک وال(نامہ نگار ) گیپکوسب ڈویژن ملکوال کے اہلکاروں نے ارشد محمود ولد محمد اشرف کا بجلی کا میٹر لگائے بغیر ہی پچھلے 2 ماہ سے باقاعدگی سے بل بھیجنا شروع کر دیا صارف ارشد محمود نے بتایا کہ میں نے 1 سال قبل بجلی کا میٹر لگوانے کے لئے درخواست گیپکو آفس میں دی تھی تاحال میٹر نہیں لگایا گیا بلکہ دسمبر2015 کابل118 روپے مجھے بھیج دیاگیا جس پر میں نے محکمہ سے احتجاج اور میٹر لگانے پر اصرار بھی کیا تاہم میٹر ابھی تک نہیں لگایا گیا ہے مجھے 246 روپے کا دوبارہ اس ماہ بھی بل بھیج دیا گیا ہے صارف نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ میرا میٹر لگوایا جائے اور اہلکاروں کے خلاف لاپرواہی برتنے پر محکمانہ کاروائی کی جائے ۔رابطہ کرنے پر ایس ڈی او گیپکو نے بتایا کہ صارف نے جس جگہ پر میٹر لگوانے کے لئے درخواست دی تھی وہ وہاں پر میٹر نہیں لگوانا چاہتا بلکہ کسی اور جگہ پر لگوانا چاہتا ہے اس لئے اسے اضافی ڈیمانڈنوٹس کی رقم بینک میں جع کرانا پڑے گی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں