ریسکیو1122کے زیر اہتمام گورنمنٹ نواز شریف کالج،کنکاڈیا کالج اور گرلز کالج ملکوال میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد

rescue training news

منڈی بہائوالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو1122کے زیر اہتمام گورنمنٹ نواز شریف گرلز ڈگری کالج، کنکاڈیا کالج اور گرلز کالج ملکوال میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد اور حفاظتی آلات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر عمران خان، ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ملک دستگیرنے عمارتوں میں آلہ آتش کشی ، الارم سسٹم، اخراجی راستے ، ابتدائی طبی امداد کے انتظامات کا معائنہ کیااور ہنگامی انخلاء کے منصوبے کی تیاری کروائی۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں دہشت گردی کے واقع کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں حفاظتی تدابیر اور ہنگامی کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایت پرریسکیو1122نے گزشتہ روز 3تعلیمی اداروں میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد کیا۔ ان اداروں میں گورنمنٹ نواز شریف گرلز ڈگری کالج، کنکارڈیا کالج اورگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ملکوال شامل ہیں۔ ان آگاہی پروگراموں میں ریسکیو1122کا تعارف اور حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتانے کے ساتھ ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد بھی کروایا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان اور ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے ان مشقوں، آلہ آتش کشی ، الارم سسٹم، اخراجی راستے ، ابتدائی طبی امداد کے بندوبست کا جائزہ لیا۔ تربیتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو افسران نے حادثات سے بچاؤ اور ان سے بہتر طور پر نبردآزماہونے کیلئے ریسکیو تربیت اور حفاظتی آلات کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں