پرائس مجسٹریٹ کا گرانفروشوں کو 5لاکھ 32ہزارروپے جرمانہ ، 67کو جیل بھجوا دیا

price control committee meeting news

نرخنامے صرف آویزاں کرنے کیلئے نہیں ہوتے، عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا،ڈی سی او مظفر خان سیال

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفسیر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کو 5لاکھ 32ہزارروپے جرمانہ کیا جبکہ 67افراد کو جیل بھجوایا گیا۔ 1798مختلف مقامات کا اچانک معائنہ کر کے نرخنامے چیک کئے گئے اور 8مقدمات بھی درج کرائے گئے ۔ ڈی سی او نے کارروائی پر اظہار اطمینان کیا تا ہم ہدایت کی کہ عوام کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالے استحصالی طبقے کے خلاف مہم جاری رکھی جائے۔ روز مرہ ضرورت کی اشیاکی مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت میں یقینی بنائی جائیگی۔ اس موقع پر اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ نے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارروائی کی رپورٹیں جمع کرا رہے ہیں۔ مظفر خان سیال نے کہا کہ جرمانے کے ساتھ جیل بھجوانا ہی مہنگائی مافیا کا علاج ہے ۔ اس لئے کسی امتیاز کے بغیر گراں فروشوں کو جیل بھجوایا جائے۔ نرخنامے صرف آویزاں کرنے کیلئے نہیں ہوتے۔ ان پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں