گینانہ چوک تا مشرقی قبرستان مین بازار ریڑکابالا میں کنکریٹ سٹرک ونکاسی آب کا انتظام کیا جائے

protest strike peoples

ریڑکا بالا (نامہ نگار) گینانہ چوک تا مشرقی قبرستان مین بازار ریڑکابالا میں کنکریٹ سٹرک ونکاسی آب کا انتظام کیا جائے ۔انجمن تاجران ریڑکا بالاکل سٹرک کے افتتاح کے بعد ناصراقبال بوسال ایم این اے سے مطالبہ کیا ۔انجمن تاجران ریڑکابالا کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض گوندل نے ناصراقبال بوسال ایم این اے سے مطالبہ کیا ہے کہ گینانہ چوک سے لے کر مشرقی قبرستان مین بازار ریڑکابالا میں کنکر یٹ سٹرک و نکاسی آب کے انتظام کا جلد از جلد کیا جائے۔گینانہ چوک سے لے کر مشرقی قبرستان مین بازار ریڑکا بالا تک پہلے سولنگ لگا ہو ا ہے جو انتہائی ختہ حالی کا شکار ہے اور نہ ہی سولنگ کے اطراف میں نکاسی آب کا کو مناسب انتظام ہے جس کی وجہ سے تاجر حضرات اور بازار میں آنے والے صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہو تاہے ۔اگر بار ش ہو جائے تو گینانہ چوک تا مشرقی قبرستان مین بازار ریڑکابا لاجو ہڑ کی صور ت اختیار کر لیتا ہے اور پھر کئی دنوں تک یہاں پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے تاجر حضرات کو مزید پریشانی ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں