حکمرانوں کا غریب مکاؤ ایجنڈہ ملک کے لیے خطرہ بن چکا ہے ۔ساجد احمد خان بھٹی

Sajid Bhatti president PMLq phalia news

ریڑکا بالا (نامہ نگار)حکمرانوں کا غریب مکاؤ ایجنڈہ ملک کے لیے خطرہ بن چکا ہے پنجاب کے شوباز حکمرانوں کی جعلی گورننس بے نقاب ہورہی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگ ق تحصیل پھالیہ کے صدرساجد احمد خان بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ان کامزیدکہناتھا(ن)لیگ کا ترقی اور خوشحالی کا دعویٰ خیالی پلاؤ کے سوا کچھ نہیں ملک میں حقیقی ترقی و خوشحالی چوہدری پرویز الٰہی کے دورحکومت میں آئی جب کسانوں کو ان کا حق دیا گیا نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے کے لیے عوامی فلاحی ادارے قائم کیے گئے جس کی سب سے بڑی مثال ریسکیو 1122ہے ۔(ن)لیگ نے عام انتخابات سے پہلے قوم سے جو بھی وعدے کئے ان میں سے کسی پر آج تک عمل نہیں ہوسکا حکومت کھربوں ڈالر قرض لینے کے باوجود بجلی اور گیس کا بحران حل نہیں کرسکی حکمرانوں نے ملک کو تاریکی میں ڈبودیا ہے نام نہاد دعوے اور وعدے کرنے والے حکمران منہ چھپاتے پھررہے ہیں ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل بھی غریبوں کا خون نچوڑ رہے ہیں جس سے ثابت ہورہا ہے کہ حکمران صرف ناکام نہیں بلکہ ناکام ترین ہے اور صرف شوبازیوں سے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں