مزدوروں کے معاوضے میں بھی اضافہ کیا جائیگا،بھٹہ اونرز ایسوسی ایشن، قانون سے ہٹ کر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی

DCO conferance room mandi bahauddin news

چائلڈ لیبر آرڈیننس پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا ،بھٹہ مالکان کی ضلعی انتظامیہ منڈی بہاؤالدین کو یقین دہانی
مزدوروں کے معاوضے میں بھی اضافہ کیا جائیگا،بھٹہ اونرز ایسوسی ایشن، قانون سے ہٹ کر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ،افضال وڑائچ

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) بھٹہ اونرز ایسوسی ایشن منڈی بہاؤالدین نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ پنجاب حکومت کے چائلڈ لیبر آرڈیننس پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا اور اگر کسی بھٹہ خشت پر بچوں سے مزدوری پائی گئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مزدوروں کے معاوضے میں بھی اضافہ کیا جائیگا۔ آج (منگل)یہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران بھٹہ اونرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میاں غلام سرور اور جنرل سیکرٹری عمر حیات گوندل نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے بعض اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا تا ہم اے ڈی سی نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ قانون سے ہٹ کر کوئی کارروائی کی جا رہی ہے۔ آرڈیننس میں واضح طور پر درج ہے کہ سکول کے اوقات کے دوران بھٹہ ہائے خشت کی حدود میں 4 سے 14سال کی عمر تک کا کوئی بچہ نظر نہیں آنا چاہیئے۔ انہوں نے بھٹہ اونرز ایسوسی ایشن کے اس فیصلے کی تعریف کی کہ وہ مزدوروں کا معاوضہ ہمسایہ اضلاع گجرات اور حافظ آباد کے برابر کر دیں گے۔اس موقع پر اے سی ملکوال آصفٖ رضا، سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخربھی موجود تھیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں