عوام کے حقو ق کی آواز بلند کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے،جو معاشرے کی اصلا ح میں اپنا کلید ی کر دار ادا کررہا ہے

media mic journalist press coverage

ملکوال (تحصیل رپورٹر)میڈیا ریا ست کا چوتھا ستو ن ہے،حکومت کے عوام دوست اقدامات اور مفا د عامہ کی پا لیسیوں کو اجا گر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے حقو ق کی آواز بلند کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے پاکستانی میڈیا معاشرے کی اصلا ح و احوال میں اپنا کلید ی کر دار ادا کررہا ہے جو قا بل تحسین ہے۔عوامی حلقے
تفصیلات کے مطا بق ان خیا لات کا اظہا ر عوامی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا معا شرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جو عوام کو اندرونی و بیر ونی حالات سے آگا ہ کرتا ہے ریاستی ستون کی حیثیت سے سیاست اور طرز حکومت میں میڈیا کا کردار بے حد اہم ہے متوازن طریقے سے سچ اور جھوٹ میں فرق سے آگاہ کر کے میڈیا ذمہ دارانہ کردار سے معاشرے کو تبدیل کر سکتا ہے ہمارا ملک اپنی تا ریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں دہشت گردی ،انتہا پسندی،بے روزگاری ،اور لاء اینڈ آرڈر سمیت لامحدود مسائل کا سامنا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بیرون مما لک میں اپنے ملک کی سر بلندی کے لیے بھی توجہ دینی چا ہیے پاکستانی میڈیا ان تما م امور میں نہا ئت مثبت کردار ادا کر سکتا ہے اگر وہ احسا س ذمہ داری سے اپنا کردار نبھا ئے میڈیا کی حکومت پر تنقید تعمیری ہونی چاہیے میڈیا کے نما ئندوں کو حکومت کے عوام کے لیے کئے گئے فلا ح و بہبود کے اقدامات کی حو صلہ افزائی بھی کرنی چا ہیے میڈیا کا متوازن رویہ حکومت کیلئے آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے جھوٹ اور سچ کے درمیان فرق کرنے والا پاکستانی میڈیا ہی پاکستان کو مسا ئل سے نجات دلا سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں