ریسکیو1122کے زیر اہتمام 4تعلیمی اداروں میں ریسکیو آگاہی و ہنگامی انخلاء کی مشق کا انعقاد

GC Mbdin, UOS MBDIN news

منڈی بہائوالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو1122کے زیر اہتمام 4تعلیمی اداروں میں ریسکیو آگاہی و ہنگامی انخلاء کی مشق کا انعقاد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر عمران خان اور ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے عمارتوں میں آلہ آتش کشی ، الارم سسٹم، اخراجی راستے ، ابتدائی طبی امداد کے بندوبست کا جائزہ بھی لیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں دہشت گردی کے واقع کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں حفاظتی تدابیر اور ہنگامی کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایت پرریسکیو1122نے گزشتہ روز 4تعلیمی اداروں میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد کیا۔ ان اداروں میں سرگودہا یونیورسٹی کیمپس، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، GCکالج شامل ہیں۔ ان آگاہی پروگراموں میں ریسکیو1122کا تعارف اور حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتانے کے ساتھ ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد بھی کروایا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان اور ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے ان مشقوں، آلہ آتش کشی ، الارم سسٹم، اخراجی راستے ، ابتدائی طبی امداد کے بندوبست کا جائزہ لیا۔ تربیتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو افسران نے حادثات سے بچاؤ اور ان سے بہتر طور پر نبردآزماہونے کیلئے ریسکیو تربیت اور حفاظتی آلات کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں