ملکوال میں قصاب سلاٹر ہاؤس کی بجائے جانور قصاب مارکیٹ میں ہی ذبح کرنے لگے

Slauter House Malakwal news

قصاب سلاٹر ہاؤس کی بجائے جانور قصاب مارکیٹ میں ہی ذبح کرنے لگے ، جانور بیمار بیمار ہے یا صحتمند کوئی چیکنگ نہیں ، نوٹس لیا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ
ملک وال(نامہ نگار) قصابوں نے جانور ذبح کیلئے سلاٹر ہاؤس لے جانے کی بجائے قصاب مارکیٹ میں ہی ذبح کرنا شروع کر دیے جبکہ مزید ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ جانور مارکیٹ میں سیوریج نالی کے ساتھ ہی ذبح کئے جاتے ہیں اور اس کیلئے حفظان صحت کے اصولوں کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا مارکیٹ کے گندے فرش پر سیوریج نالی کے ساتھ جانوروں کو ذبح کر کے ان کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے۔ جبکہ متعلقہ محکمہ کا کوئی اہلکار ان کو چیک بھی نہیں کرتا کہ ذبح کئے جانے والے جانور کی صحت کیسی ہے آیا جانور ذبح کر کے فروخت کئے جانے کے قابل ہے بھی یا کہ نہیں۔ رابطہ کرنے پر قصابوں نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کی نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہاں سہولت نہیں ہے ۔ تاہم محکمہ ویٹرنری کے ذرائع نے کہا کہ کسی کو بھی من پسند جگہ پر بغیر چیکنگ کے جانور ذبح کرنے کی اجازت نہیں جو بھی ایسا کرتے ہیں ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں