پرریسکیو1122نے گزشتہ روز 5تعلیمی اداروں میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد کیا

Rescue 1122 Mandi Bahauddin news

منڈی بہائوالدین( ایم بی ڈین نیوز ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو1122کے زیر اہتمام 5تعلیمی اداروں میں ریسکیو آگاہی و ہنگامی انخلاء کی مشق کا انعقاد۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر عمران خان اور ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے مشقوں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں دہشت گردی کے واقع کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں میں حفاظتی تدابیر اور ہنگامی کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی ہدایت پرریسکیو1122نے گزشتہ روز 5تعلیمی اداروں میں ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد کیا۔ ان اداروں میں گورنمنٹ سر سید ہائی سکول، گورنمنٹ تعمیر ملت ہائی سکول، گورنمنٹ (M.C)گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چیلیانوالہ شامل ہیں۔ ان آگاہی پروگراموں میں ریسکیو1122کا تعارف اور حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتانے کے ساتھ ہنگامی انخلاء کی مشقوں کا انعقاد بھی کروایا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان اور ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے ان مشقوں کا جائزہ لیا۔ تربیتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو افسران نے حادثات سے بچاؤ اور ان سے بہتر طور پر نبردآزماہونے کیلئے ریسکیو تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں