شہداء باچا خان یونیورسٹی اور عطا ء المطفی نوری راہنما المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی فاتحہ خوانی کی تقریب

death dua islam

انجمن طلبہ اسلام،مصطفائی تحریک اور المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہداء باچا خان یونیورسٹی اور عطا ء المطفی نوری راہنما المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد منڈی بہاؤالدین میں کیا گیا
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلا ت کیمطابق انجمن طلبہ اسلام،مصطفائی تحریک اور المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہداء باچا خان یونیورسٹی اور عطا ء المطفی نوری راہنما المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مصطفائی تحریک منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر ارشد محمودالقادری نے کہا ہم باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ایسے واقعات کو ختم کرنے کا حل نفاذ نظام مصطفی ﷺ ہے ضلعی صدر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی محمد اقبال گوندل نے کہا کہ عطاء المصطفی نوری جو 1000گھرانوں کو ماہانہ راشن تقسیم کرتے تھے جنہوں نے بچوں کو بنیادی تعلیم دلوانے اور اسلام کے اشاعت کے لئے اسلامک افیئر ،جامعہ قادریہ رضویہ ٹرسٹ جیسی خدمات سرانجام دیں یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیاں، قرآن پاک کے اردو ،انگریزی ،پشتو،بروھی ،پنجابی ودیگر زبانوں میں تراجم کروائے ان کی وفات سے مصطفائی رضاکار ایک عظیم راہنما سے محروم ہو گئے ہیں ضلعی ناظم انجمن طلبہ اسلام محمد طیب بھٹی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر حملہ کی وجہ سے انجمن طلبہ اسلام کے نوجوان جاری سال ،تعلیم سب کیلئے، کے نام سے منسوب کر کے ملک بھر میں امن کے قیام کے لئے اپنے کردار ادا کر رہے ہیں باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی یاد میں ہم لاہور تا اسلام آبادا 29-30جنوری کو پیغام امن روڈ کارواں کا انعقاد کریں گے علاوہ ازیں جو مصطفائی رضا کار حج و عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹے ان میں شیلڈ پیش کی گئی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر طارق محمود احمد،نویدالحسن گوندل،علامہ اشرف چشتی (صدرسنی علماء کونسل ملکوال)،ناصر فاروق ایڈووکیٹ،نوازش علی گوندل،ذوالفقار رضا،بلال حسن،تبسم لیاقت گوندل،رحمان علی تارڑ،رؤف رانجھا(پنجاب پولیس),جہانگیر رضا ،آصف بھٹی وغیرہ شامل تھے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں