انسانیت کی خدمت اﷲ تعالی کی رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ۔محمد نواز جعفری

ghareeb poor children population

مانگٹ (نامہ نگار)  گورنمنٹ پبلک ہائی سکول واسو میں غفار شاپنگ سنٹر منڈی بہاؤالدین کے پروپرائیٹر چوہدری عبدالغفار کی طر ف سے غریب طلباء کو جرسیاں فراہم کی گئیں اور اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئر مین یوسی واسو چوہدری علم دین چوہدری محمد خان اور سکول کونسل کے معزز ممبران سمیت سرکردی اساتذہ جن میں محمد ایوب مانگٹ ، عبدالستار ، خلیل بجاڑ ،امتیاز احمد سعید گورایہ ،حافظ ضیا ء الرحمن ایس ایس ٹی و دیگر نے شرکت کی جس میں معززین علاقہ کی طر فے اس نیک اور رفاہی کام کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ ہمیں بھی ایسے کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے پرنسپل محمد نواز جعفری نے کہاکہ انسانیت کی خدمت اﷲ تعالٰی کی رضا حاصل کرنیکا ذریعہ ہے اور اساتذہ اور طلباء کو زیادہ سے زیادہ دلجمعی سے تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی اور تقریب کے آخر میں قاری عنایت اﷲ نے سانحہ چار سدہ کے شہیدوں کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کر وائی ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں