قومی ادارے ہمارا اثاثہ ہیں ہم ان داروں کو بچانے کیلئے بحثیت ٹیچر نہیں بحثیت پاکستانی نکلے ہیں

PTU protest in Mandi Bahauddin news

مانگٹ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین میں پنجاب ٹیچر یونین اور متحدہ محاذ اساتذہ کے زیر انتظام سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کیخلاف پرانا ڈی سی اوآفس پر ایک بہت بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں میل فی میل اساتذہ نے شرکت کی جس میں چوہدری بشیر وڑائچ صدر پنجاب ٹیچر یونین ، خضرحیات صدر ایس ای ایس ، پرنسپل عبدالعزیز گجر، ڈاکٹر محمد نواز ، چوہدری ارشد ڈڈ ، حافظ غلام محی الدین مرکزی صدر صوبہ پنجاب ، امتیاز عباسی مرکزی چیئرمین پنجاب ٹیچر یونین و دیگر خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ ہم اپنے سرکاری سکولوں کی نج کاری نہیں ہونے دیں گے ہمیں سکولوں کی پرائیویٹائزیشن نامنظور ہے نامنظور ہے قومی ادارے ہمارا اثاثہ ہیں ہم ان اداروں کو بچانے کیلئے بحثیت ٹیچر نہیں بحثیت پاکستانی نکلے ہیں اور اس تحریک کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک حکومت اپنے ناپاک ارادوں سے باز نہیں آجاتی اوراگر ضرورت پڑی تو پیک امتحان 2016کا مکمل بائیکاٹ بھی کریں گے میٹرک پاس کلر ک کو گزٹیڈ سکیل دے دیا گیا جبکہ ایک ایم فل پی ایس ٹی استاد سکیل نمبر 9میں کا م کر رہاہے اساتذہ کی رخصت اتفاقیہ کو ختم کر دیا گیا ہے دیگر صوبوں کی طر ح ان کیلئے کوئی ٹائم سکیل نہیں اس لیے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ ہمارے پی ایس ٹی ٹیچر کو سکیل نمبر14اور ای ایس ٹی ٹیچر کو سکیل نمبر16اور ایس ایس ٹی ٹیچر کو سکیل نمبر17فی الفور دیا جائے،گروپ انشورنش کا میچورٹی کلیم اور اساتذہ کی ہیلتھ انشورنس کی جائے اور پیک امتحان اور ڈراپ آؤٹ پر دی جانے والی سزاؤں کو ختم کیاجائے اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا قیام عمل میں نہ لایاجائے حاضری طلباء پر اساتذہ کی سزاؤں کو ختم کیاجائے اور حکومت ہوش کے ناخن لے کیوں کہ آج اساتذہ کی طر ف سے جو تحریک شروع ہوگئے ہے وہ ملکی تحریک بنے گی اور اپنے خلاف کی جانے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے اور اپنے سرکاری سکولوں کو کسی صورت پرائیویٹائز نہیں ہونے دے گی اس موقع پر اساتذہ کیطرف سے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں