سکولوں، کالجوں اور ٹرانسپورٹ اڈہ جات پر عوام الناس کو ٹریفک قوانین /روڈ سیفٹی اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی

trafic-lights-anticater-lights-300x225

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ایجوکیشن ونگ کے انچارج ایس آئی ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین منظور حسن اور ایجوکیشن آفیسر محمد یونس سکولوں، کالجوں اور ٹرانسپورٹ اڈہ جات پر جا کر عوام الناس کو ٹریفک قوانین /روڈ سیفٹی اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے متعلق خصوصی آگاہی اور اس سے متعلق حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے لیکچرز دے رہے ہیں تاکہ عوام الناس میں ٹریفک کے حوالہ سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔اس سلسلہ میں منظور حسن اور محمد یونس نے کمپرہینسو کالج ایفل ٹاؤن، دی لاہور لائیسم سکول نیو رسول روڈ، لارل ہوم سکول نیو رسول روڈمیں سٹوڈنٹس کو لیکچرز دئیے۔ انہوں نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دھند کے اوقات میں شہری غیر ضروری سفر نہ کریں۔ ٹرانسپورٹر دھند کے دوران اپنی گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کے علاوہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔سست رفتار گاڑیاں سڑک کی انتہائی بائیں جانب پر مناسب رفتار پر چلائی جائیں۔ دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں حسب ضرورت ہیڈ اور بیک لائٹس کا مناسب استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرشنگ سیزن شروع ہے اور ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے افراد اپنی ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز کا استعمال ضرور کریں اور ٹریفک پولیس بھی سلو مونگ وہیکلز پر ریفلیکٹرز لگا رہی ہے تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ عوام الناس میں روڈ سیفٹی اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں