مسلح ڈاکو سر شام موٹر سائیکل چھین کر فرار،روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

firing pistal

ملک وال(نامہ نگار) محلہ صابری میں حیدر علی نامی شخص موٹر سائیکل پر شام کے وقت گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ حیدر علی موٹر چھینے جانے کے بعد اپنے دوستوں کو فون کیا جس پرانہوں نے وقوعہ سے تھوڑا آگے ڈاکوؤں کو راکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے محسن سمیت دو نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں