ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کی مساجد، امام بار گاہوں،مزارات کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے

Malakwal news

ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کی مساجد، امام بار گاہوں،مزارات کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجہ بشارت محمود نے دربار عالیہ بہگام شریف پر حاضری کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ صوفیاء کے مزارات سے اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا جاتا ہے بزرگان دین نے اسلام کے فروغ کے لئے اہم کردار اداکیا ہے
ملک وال(نامہ نگار) ڈی پی او منڈیبہاوالدین راجہ بشارت محمود نے گزشتہ روز دربار عالیہ بہگام شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا صوفیاء کے مزارات سے اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا جاتا ہے بزرگان دین نے اسلام کے فروغ کے لئے اہم کردار اداکیا ہے انہوں نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ بہگام شریف سید آغا بیدار بخت سے ملاقات کی اور ملک و قوم کے لئے دعا بھی مانگی گئی اس موقع پر پیر شبیہ الحسن گیلانی ،پیر ابن الحسن گیلانی ، پیر وجہیہ الحسن گیلانی ، اے سی آصف رضا،ڈی ایس پی رانا اسلام ،ایس ایچ او ظفر خان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں