ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤالدین اور ٹی ایچ کیوہسپتال پھالیہ کیلئے نئے طبی آلات کی خریداری کی منظوری

DCO meeting room

ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤالدین اور ٹی ایچ کیوہسپتال پھالیہ کیلئے نئے طبی آلات کی خریداری کی منظوری
ڈائیلسز مشینوں کی تعداد جلد بڑھاکر 24گھنٹے سروس شروع کی جائیگی،جنریٹروں کو ہر صورت چالوحالت میں رکھا جائے،ڈی سی او

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر مظفر خان سیال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین اور ٹی ایچ کیوہسپتال پھالیہ کیلئے نئے طبی آلات کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے ای ڈی او فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ وہ انتظامی افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ، ای ڈی او فنانس میاں ظہیرالدین بابر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سعداﷲ گوندل اور ایم ایس ٹی ایچ کیو پھالیہ نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ ڈائیلسز مشینوں کی تعداد بھی جلد بڑھاکر 24گھنٹے سروس شروع کی جائے گی۔سیکرٹری ہیلتھ سے کوالیفائیڈ یورالوجسٹ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ جنریٹروں کو ہر صورت چالوحالت میں رکھا جائے جبکہ گرمیوں کی آمد سے پہلے ائیرکنڈیشنرز کی خریداری اور مرمت کا کام مکمل کرلیا جائے۔ ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کیلئے خصوصی ڈریس پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور ضلعی حکومت نے بیڈز کے تناسب سے زائد لباس خرید کر دے دیے ہیں۔ اجلاس میں ای ڈی او اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضروری ادویات کا سٹاک بالکل مکمل ہے اور ضروری آلات کی خریداری کا عمل بھی مقررہ تاریخ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ مظفر خان سیال نے کہا کہ صوبائی بجٹ کے علاوہ جہاں ضروری ہوتا ہے وہاں ضلعی انتظامیہ اپنے وسائل سے بھی فنڈز فراہم کررہی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں