سب ڈویژن کے اہلکاروں کی نااہلی :رانا چوک ملکوال کے قریب بجلی کے پول شفٹ نہ کئے جاسکے

bijli loadsheding meter

ملک وال (نامہ نگار) ایکسین واپڈا کے احکامات کے باوجود سب ڈویژن کے اہلکاروں کی نااہلی و سستی کئی ماہ سے رانا چوک کے قریب بجلی کے پول شفٹ نہ کئے جاسکے۔ جس کی وجہ سے بازارمیں ٹریفک کی آمدورفت میں شدید رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا چوک کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر والے 2 پول بازار میں لگے ہوئے ہیں جن کی شفٹنگ کے لئے کافی عرصہ پہلے ٹی ایم اے حکام نے ڈیمانڈنوٹس کی رقم بھی واپڈا کو جع کروا دی تھی عوامی مطالبے پرایکسیئن واپڈمنڈی بہاوالدین نے بھی حکم دیا تھا کہ فوری طور پر پول شفٹ کئے جائیں جس پر نئے پول تو لگا دئیے گئے ہیں مگر واپڈااہلکاروں کی نااہلی و سستی کی وجہ سے کئی ماہ سے ٹرانسفارمر کو شفٹ کر کے پرانے پول وہاں سے نہیں اکھاڑے جا رہے ہیں جس کی بناء پربازار میں ٹریفک کی آمدو رفت میں شدید رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے شہریوں نے وپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وہاں سے ٹرانسفارمر کو شفٹ کر کے پرانے پول وہاں سے اکھاڑے جائیں۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں