قصاب مارکیٹ میں گندگی کے ڈھیر ، صفائی نہ ہونے سے دکاندار اور آنے والے خریدار پریشان

climate environment dirty dust

قصاب مارکیٹ میں گندگی کے ڈھیر ، صفائی نہ ہونے سے دکاندار اور آنے والے خریدار پریشان، قصاب مارکیٹ میں صفائی کا انتظام موثر بنائے جائے ، تاجر رانا رضوان۔صفائی باقاعدگی سے کروائی جاتی ہے الزام بے بنیاد ہے ذرائع ٹی ایم اے۔
ملک وال(نامہ نگار) مقامی تاجر نے بتایا کہ شہر کی مصروف قصاب میں صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر پڑے رہتے ہیں جس سے بدبو اور تعفن پھیلتا ہے جبکہ گندگی پر مچھروں کی افزائش بھی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکر کئی کئی دن تک اس کی صفائی ہی نہیں کرتے جس سے شدید تعفن اور بدبو ہوتی ہے جبکہ مارکیٹ کے تاجر اور آنے والے گاہک بھی شدید پریشانی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ تعفن کی وجہ سے دکانوں میں بیٹھنا بھی دشوار ہے۔ رانا رضوان نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ قصاب مارکیٹ کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کروائی جائے۔تاہم رابطہ کرنے پر ٹی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ الزام بے بنیاد ہے قصاب مارکیٹ سمیت شہر بھر کی صفائی روزانہ کروائی جاتی ہے جبکہ کوڑ ا اٹھانے والی ٹرالی دو مرتبہ شہر بھر سے کوڑا اٹھاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں