وپڈا اہلکاروں کی نااہلی،شہر بھر میں بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں حادثات کا سبب بننے لگیں

Wires in malakwal news

ملک وال(نامہ نگار) گیپکو سب ڈویژن ملکوال کے کام چور اہلکاروں کی نااہلی و سستی کے باعث شہر بھر کے محلہ جات میں گلیوں کے اندر بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں حادثات کا سبب بننے لگیں متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود تاروں کو اوپر نہیں کیا گیا گلی کے اندر گزرتے ہوئے راہ گیروں کے سروں سے ٹکرانے والی بجلی کی تاروں کا کوئی بندوبست نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے شہریوں یعقوب احمد ، محمد رمضان ، رشید احمد اور دیگر نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں