صحافی بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی

Press club malakwal news

ملک وال(نامہ نگار ) صحافی بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی ان خیالات کا اظہارپھالیہ پریس کلب کے صدر شجاع حسین بھٹی نے وفد کے ہمراہ پریس کلب ملکوال کے دورہ کے موقع پر صدر پریس کلب ملکوال محمد خالد میکن اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کو حل کرانے میں کو ئی سستی نہیں کی جائے گی اور ممبران پریس کلب کی عزت و احترام میں اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنا قبلہ درست کر لے اور صحافیوں کو معلومات تک مکمل رسائی دی جائے جو ان کا حق ہے شجاع حسین بھٹی نے کہا کہ صحافی کا لونی کے قیام کے لئے بھی منڈی بہاوالدین پریس کلب کے ساتھ مل کر اب کوششیں تیز کی جائیں گی اس موقع پر خالد میکن نے کہا کہ جو سرکاری اہلکا ر محکمانہ امور سرانجام دینے کی بجائے صرف فوٹو سیشن کروا رہے ہیں ان کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور شریف شہریوں کے جائز کاموں کو کرنے کے لئے مٹھی گرم کروانے والے بھی باز آجائیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کمیشن کھانے والے افسروں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔ اس موقع پرسکندر حیات گوندل، سجاد عمران، مرزا قیصر ، رضوان گوندل ، نسیم اکمل خان اور دیگر بھی موجودتھے ۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں