انجمن طلباء اسلام کے 48 ویں یو م تشکیل،ملک وال،گوجرہ،ساہنا سمیت دیگر علاقوں میں کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد

ATI Malakwal news
ملک وال(نامہ نگار)انجمن طلباء اسلام کے 48 ویں یو م تشکیل کے موقع پر ملک بھر کی طرح ملک وال،گوجرہ،صاحبوال،نین رانجھا،ساہنا سمیت دیگر علاقوں میں کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد کی گئیں تقاریب میں کثیر تعداد میں کارکنان انجمن اور سابقین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم محمد طیب بھٹی نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام عشق رسول ﷺ کی داعی ،نظریہ پاکستان کی علمبردار ،اور طلباء حقوق کے لئے ہر وقت کوشاں واحد غیر سیاسی تنظیم ہے اے ٹی آئی مقام مصطفی کے تحفظ کا عزم لئے طلباء کے دلوں میں محبت رسول ﷺ کی شمع فروزاں کر رہی ہے قیام پاکستان کے بعد 1968کا دور وہ دور تھا جب پاکستان بنانے میں شامل طلباء تنظیمیں سیاست کی نظر ہو چکی تھیں طلباء سیاست میں انتہا پسند تنظیمات سرگرم عمل تھیں جو نہ صرف مخصوص افکار وتعلیمات کی علمبردار تھیں بلکہ ان کی پالیسیاں بھی اپنی سر پرست سیاسی تنظیموں کے تابع تھیں ایسے حالات میں وطن عزیز کے اندر ایسی تنظیم کی ضرورت تھی جو اعتدال پسند ہو طلباء کو دین کی دعوت کے ساتھ ساتھ عشق مصطفیﷺکی تعلیم دے مقام مصطفیﷺکا تحفظ ،صحابہ کرام اہل بیت اطہار اور اولیاء کرام کی تقدیس کے لئے طلباء میں سر گرم کردار ادا کرے نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کی خاطر طلباء کو تیار کرے وطن عزیز پاکستان کے ساتھ محبت کے جذبوں کی حامل ہو اور نظریہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا سدباب کرے طلباء برادری میں خلوص ،وفا،محبت و ایثار اور نیکی کے چراغ روشن کرے طلباء کی سوچ جذبے اور ان کی صلاحیتوں کو جمع کر کے انہیں قوت عمل فراہم کرے ان مقاصد کے حصول کیلئے کراچی میں سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کی قیادت میں چند باشعور نوجوان اکٹھے ہوئے اور انجمن طلباء اسلام کے نام سے ایک طلبا تنظیم کی بنیاد رکھی نوجوانوں کی انتھک محنت نے نظریہ عشق رسولﷺکے ذریعے لاکھوں طلباء کے سینوں کو منور کیا۔ یوم تشکیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او راجہ بشارت نے کہا کہ ہم نے برائی کا خاتمہ کرنا اور امن کے قیام کی ہر ممکن کوشش کرنی ہے اے ٹی آئی کے نوجوان قیام امن کے لئے اہم کردار اداکر رہے ہیں ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری فیصل مختار نے کہاکہ نوجوان کی صلاحیتوں کا قبلہ درست کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے نوجوان نسل دین و ملت کی ترقی کے ضامن ہے تقاریب میں شرکت کرنے والوں میں مرکزی راہنما اے ٹی آئی سرفراز احمد سیالوی ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیاض احمد بھٹی،ضلعی راہنما مصطفائی تحریک ڈاکٹر ارشد محمود القادری،ضلعی راہنما اے ٹی آئی بلال حسن ،تبسم لیاقت گوندل،فیاض حسین،ضلعی جنرل سیکرٹری مسعود الحسن ،ناصر فاروق ایڈووکیٹ،عابد منہاس اور دیگر شامل تھے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں