ضلعی چیئرمین مسلم لیگ ن کا ہی منتخب ہو گا مخالفین کو عبرت ناک شکست فاش ہو گی

election vote

ملک وال(نامہ نگار) ضلعی چیئرمین مسلم لیگ ن کا ہی منتخب ہو گا مخالفین کو عبرت ناک شکست فاش ہو گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل پنڈمکو حمد فراز گوندل نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح پورے پنجاب میں مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات میں فتح حاصل کی ہے اس سے ثابت ہو چکا ہے کہ میاں برادران کی پالیسیوں کو عوام کی مکمل حمائت حاصل ہے احمد فراز گوندل نے کہا کہ ضلع منڈی بہاوالدین مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے جو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد اور مظبوط ہو چکا ہے انہوں نے کہا یونین کونسل پنڈ مکو کی تمام محرومیوں کا خاتمہ کر دیں گے اور تعمیرو ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے جس میں حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی جائے گی ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں