پہلے مرحلے میں11معذوروں کو ملازمت دے دی گئی ، 28دیگر افراد کو بھی جلد تقرر نامے جاری کر دئیے جائیں گے

meeting at dco confernace room
معذور افراد کو ملازمتوں کی فراہمی شروع کر دی ،نجی شعبے کو بھی آگے آنا چاہیئے،ڈی سی او منڈی بہاؤالدین
معذوروں کے کوٹے پر بھرتی کرتے ہوئے نابینا افراد کو نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ ان کی شرح بڑھائی جائے،ہنرمند بھی بنایا جائے
پہلے مرحلے میں11معذوروں کو ملازمت دے دی گئی ، 28دیگر افراد کو بھی جلد تقرر نامے جاری کر دئیے جائیں گے،مظفر خان سیال

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع میں حکومتی کوٹے کے مطابق معذور افراد کو ملازمتوں کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے تاہم نجی شعبے کو بھی اس کام میں آگے آنا چاہیئے۔ اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید فرد بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پہلے مرحلے میں11معذوروں کو سرکاری ملازمت دے دی گئی ہے جبکہ 28دیگر افراد کو بھی جلد تقرر نامے جاری کر دئیے جائیں گے۔ معذوروں کے کوٹے پر بھرتی کرتے ہوئے نابینا افراد کو نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ رجسٹرڈ نابینا افراد کی تعداد کے لحاظ سے ان کی شرح بڑھائی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا، ای ڈی او (سی ڈی) ظفر محمود گوندل، ڈی او سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ نجی صنعتوں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ معذور افراد کو انکی مہارت اور اہلیت کے مطابق ملازمت فراہم کریں۔ معذور افراد کو بوجھ نہیں سمجھنا چاہیئے۔ انہوں نے ڈی او سوشل ویلفیئر کو کہا کہ حکومتی سطح پر معذور افراد کو ہنر مند بنانے کے اقدامات کئے جائیں تا کہ وہ بھی معاشرے کا مفید رکن بن سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں