منشیات فروشوں کی خبر پر صحافی اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں دینے پر پر یس کلب کا مزمتی اجلاس منعقد

media mic journalist press coverage

ملک وال(تحصیل رپورٹر) منشیات فروشوں کے خلاف خبرشا ئع کرنے پر بد نام زمانہ منشیات فروش ممتا ز عرف فا ضو کمہاری اور اس کے بھا ئیوں اکرم وغیرہ آ گ بگو لہ ہو گئے اور سنیئرنائب صدر اتحاد تحصیل پریس کلب ملکوال عابد حسین عابدی اور ان کے گھر والوں کو براہ راست اور ٹیلی فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں صحافی اور سینئر عہدیدار پریس کلب عابد حسین عابدی اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں دینے پر پر یس کلب کا مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس میں قراداد پیش کی گئی کہ اگر سینئر نائب صدر وصحافی یا اس کے اہل خانہ کو جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کی تما م تر زمہ داری بد نام زمانہ منشیات فروش ممتاز عر ف فاضو کمہاری اور اسکے بھا ئی پر ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں