4 نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوؤ ں نے اسلہ کے زور پر7 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی،موٹر سائیکل لے کر فرار

theif chor choor mobile wallet pocket

ملک وال(نامہ نگار)4 نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوؤ ں نے تاجر کی دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اندر موجود لوگوں کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی جبکہ 2 ڈاکوایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ہریا اسٹیشن میں تاجر شیخ تنویر کی کریانہ کی دکان میں4 نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوگھس آئے اور اسلحہ کے زور پر دکان میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے قبل ازیں ہریا اسٹیشن کے رہائشی اشتیاق احمد سے منڈی بہاوالدین ملکوال روڈ پر ماجھی کے قریب 2 مسلح ڈاکواسلحہ کے زور پر ہنڈا 125 اور 2 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس تھانہ ملکوال نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں