چیئر مین کے انتخاب کو شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے

Nasir abbas tarat with Hamza Shahbaz mbdin news

ملک وال(نامہ نگار) چیئر مین کے انتخاب کو شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما ناصر عباس تارڑ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے ضلع منڈی بہاوالدین کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی چیئرمین کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا جبکہ چیئر مین کے انتخاب کو شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے حمزہ شہباز نے ناصر تارڑ کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو آپ جیسے مخلص کارکن کی ضرورت ہے جبکہ پارٹی کے لئے خدمات سرانجام دینے والے کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے ملک کی معیشت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں