شدید سردی کے موسم میں بھی بجلی کی 16گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

wapda bill loadsheding

شدید سردی کے موسم میں بھی بجلی کی 16گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، بدترین لوڈشیڈنگ نے زرداری حکومت کی یاد تازہ کر دی ، لائن لاسز کو پورا کرنے کے لئے فنی خرابی کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند
ملک وال(نامہ نگار) گیپکو سب ڈویژن ملکوال کی طرف سے شیڈولڈ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ لائن لاسز کو پورا کرنے کے لئے مختلف فیڈرز پر فنی خرابی کے نام پر کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے سے بڑھ کر 16گھنٹے ہو گیا عوامی حلقوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں