سیاسی دباؤ اور بااثر آڑھتیوں کی وجہ سے سبزی و فروٹ منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل نہ کیا جا سکا

fruite shop vendor

سیاسی دباؤ اور بااثر آڑھتیوں کی وجہ سے سبزی و فروٹ منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل نہ کیا جا سکا ، منڈیاں باہر سڑکوں پر لگانے سے سڑکیں بلاک ہو جاتی ہیں ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
ملک وال(نامہ نگار) ملکوا ل میں قائم تمام سبزی اور فروٹ منڈیاں شہر کے اندر مصروف ترین شاہراہوں اور مختلف جگہوں پر واقع ہیں ۔ منڈیا ں سڑکوں کے ساتھ ہونے کی وجہ سے کئی آڑھتی اپنا سامان سڑکوں پر رکھ کر فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے صبح کے وقت سکول اور دفاتر جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سبزیاں اور فروٹ لگانے کے ساتھ ریڑھیاں اور لوڈر گاڑیا بھی سڑک پر ہی کھڑی کر دی جاتی ہیں جس سے سڑکیں بلاک ہو جاتی ہیں ۔ شہریوں کی طرف سے شکایت پر کئی مرتبہ انتظامیہ کی طرف سے کاروائی بھی کی جاتی ہے لیکن صورتحال پھر جوں کی توں ہو جاتی ہے۔ منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے کئی مرتبہ انتظامیہ نے منصوبے بنائے اور اس کیلئے کئی جگہوں پر زمین بھی دیکھی گئی لیکن بااثر اور سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے آڑھتی ان میں رکاوٹ بن جاتے ہیں ۔ سبزی وفروٹ منڈیوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں وہاں گندگی بھی پھیلتی ہے جس کی وجہ سے سیوریج سسٹم بند ہو جاتا ہے جو کئی مسائل پیدا کرتا ہے ۔انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے نمائندوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ آڑھتیوں کو سڑک پر سامان رکھ کر بولیاں لگانے سے روکا جائے نیز منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں