اتحاد پریس کلب کی پروقار تقریب حلف برداری،AC آصف رضانے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا

Ittehad Press club malakwal news

اتحاد پریس کلب کی پروقار تقریب حلف برداری،AC ملک وال آصف رضانے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا، معززین علاقہ کی کثیر تعدادمیں شرکت
ملک وال(تحصیل رپورٹر) اتحاد تحصیل پریس کلب ملک وال کے سال 2016 کے لئے منتخب ہونے والے عہدیداران کی تقریب حلف برداری مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئء، جس میں معروف سماجی شخصیت قمر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک وال آصف رضا نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے میں موجود برائیوں اور مسائل کو جس طرح اجاگر کر رہے ہیں اور ان کے خاتمے کے لئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں، وہ قابل صد تحسین ہے۔ انہوں کا مزیدکہنا تھاکہ میں امید ظاہرکرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی صحافی اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے معاشرے کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی دی۔ تقریب حلف برداری میں DSPملک وال رانا محمد اسلام نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔اس کے علاوہ ٹی ایم او فیاض احمد وڑائچ، ایس ڈی او بلڈنگ خاور حیات گوندل، ٹی او آر عرفان گوندل، ایڈیٹر روزنامہ لیکن مختار احمد آہیر، چیف ایڈیٹر روزنامہ ہمارا فیصلہ امجد حسین صدیقی، صدر پریس کلب پھالیہ شجاع حسین بھٹی، مرزاقیصر، سجاد عمران کھوکھر، شاہد محمود عاطف، یس ایچ او تھانہ گوجرہ اقبال گجر، اے ایس آئی ظفر وڑائچ، سب انسپکٹر شمشیررانجھا، اے ایس آئی مختار بٹ، چیئر مین یونین کونسل ہریا قاضی مظہر، چیئرمین یونین کونسل واڑہ عالم شاہ محمد اختر گوندل،صدر کسان بورڈمحمد اکرم گوندل، طارق مختار گوندل،حاجی عمرحیات گوندل، میاں محمد سرور،سید اظہر حسین شاہ، سید اسد حسین شاہ،محمد عارف گوندل، معظم نذیر گوندل، محمد ارشد گوندل، محمد اعظم گوندل، محمد بشیر گوندل، محمد عارف، آفتاب ظفر، سیکرٹری غلام عباس گوندل ، خضرحیات گوندل، ڈاکٹر فیضان احمدسمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں