چیئرمین الیکشن بورڈ نے شکست کھانے والے صدر تصور نوید گوندل ایڈووکیٹ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

election vote

ملک وال(نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ڈرامائی تبدیلی چیئرمین الیکشن بورڈ نے الیکشن میں شکست کھانے والے امیدوار صدر تصور نوید گوندل ایڈووکیٹ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پھر جاری کردیا تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن ملکوال کے سالانہ انتخابات9 جنوری کو پنجاب بار کونسل کے آبزرورکی زیر نگرانی میں انعقاد پزیر ہوئے تھے جس میں ظفر اقبال ہطار 11 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوگئے تھے تاہم 11 جنوری کو چیئرمین الیکشن بورڈ محمد اشرف ضیاء ایڈووکیٹ نے الیکشن میں شکست کھانے والے امیدوار صدر تصور نوید ایڈووکیٹ کی بطور صدر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے خلاف ظفر اقبال ہطار نے کہا کہ چیئرمین الیکشن بورڈ نے جعلی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس کے خلاف کا روائی کے لئے ہم نے پنجاب بار کونسل سے رجوع کر لیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں