درخت موٹر سائیکل پر گرنے سے 3سالہ بچہ جاں بحق، میاں ،بیوی اور بیٹی شدید زخمی

dead body death

درخت موٹر سائیکل پر گرنے سے 3سالہ بچہ جاں بحق، میاں ،بیوی اور بیٹی شدید زخمی ۔ گوجرہ میں سڑک کی توسیعی کام کے سلسلہ میں مزدور درخت کاٹ رہے تھے کہ سانحہ ہو گیا۔
ملک وال(نامہ نگار) موضع باگی کا رہائشی الیاس اپنی بیوی، 15سالہ بیٹی اور 3سالہ بیٹے شہزاد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گاؤں واپس جا رہا تھا ۔ جب وہ گوجرہ کے پہنچا تو سڑک کے توسیؑی کام کے سلسلہ میں مزدور سڑک کے ساتھ لگے درخت کو کاٹ رہے تھے ۔ درخت کٹتے ہی الیاس سڑک سے گذر رہا تھا مزدوروں نے اسے آوز بھی دی لیکن وہ سن نہ سکا اور درخت بدقسمت خاندان کے اوپر آ گرا جس سے الیاس اس کی بیوی ، بیٹی اور بیٹا اس کے نیچے دب گئے۔ وہاں موجود مزدوروں نے فوری طور پر انہیں درخت کے نیچے سے نکالا تو چاروں زخمی تھے تاہم ماں بیٹے کی حالت تشویشناک تھی۔ لوگوں نے طبی امداد کیلئے انہیں ہسپتال پہنچایا لیکن شہزاد راستہ میں ہی دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں