عوام کی خدمت ہی وہ نسخہ کیمیا ہے جو ہمیں ان کے سامنے سرخرو کرسکتا ہے,عوام سے کیا گیاوعدہ ادھورا نہیں رہے گا

HAmida-wahid-ud-din-addressing-mbdin-news

بلدیاتی ادارے مکمل بااختیارہیں، عوامی نمائندے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام کریں،حمیدہ وحیدالدین
صرف عوام کی خدمت ہی وہ نسخہ کیمیا ہے جو ہمیں ان کے سامنے سرخرو کرسکتا ہے،صرف وعدوں سے بہلانے کا دور گزرگیا
حلقے کے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ ادھورا نہیں رہے گا،صوبائی وزیر کی کونسلروں، معززین اور پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے مکمل بااختیارہیں۔ نومنتخب عوامی نمائندے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سیاسی یا پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے اپنے حلقے کی بہتری کیلئے کام کریں۔ مسلم لیگ(ن) کے کارکن بھی جمہوری اقدار کے استحکام کیلئے کونسلروں کا ساتھ دیں۔ لاہور روانگی سے پہلے مقامی کونسلروں، معززین اور پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف شہری اور دیہی علاقوں میں تفریق کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے رہے ہیں اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کام کریں۔ انفراسٹرکچر،تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی تمام کونسلر اور چئیرمین یونین کونسل باقاعدگی کے ساتھ عوام سے رابطہ رکھیں۔ صرف عوام کی خدمت ہی وہ نسخہ کیمیا ہے جو ہمیں آئندہ انتخابات میں ان کے سامنے سرخرو کرسکتا ہے۔ صرف وعدوں اور باتوں سے بہلانے کا دور گزرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال مکمل ہونے پر حلقے کے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ ادھورا نہیں رہے گا۔ حمیدہ وحیدالدین نے اس موقع پر ملاقات کرنے والوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں