چوہدری محمدنوازگوندل کی والدہ انتقال کر گئیں، نمازہ جنازہ میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت، اجووال میں سپردخاک

Death-dua-300x110

ملک وال(تحصیل رپورٹر) اجووال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اﷲ دتہ گوندل (مرحوم) کی اہلیہ اور محمد نواز گوندل، محمد ریاض گوندل، محمد فیاض گوندل، محمد امتیاز گوندل اور محمد اعجاز گوندل کی والدہ طویل علالت کے بعد اتوار کے روز انتقال کر گئیں۔ ان کی نمازہ جنازہ بعد از نماز مغرب ادا کی گئی جس میں ایم پی اے شفقت محمود گوندل، چیئرمین یو سی کھائی شوکت حیات گوندل، چیئر مین یو سی بادشاہ پور فیض احمد گوندل ایڈووکیٹ، چیئر مین یو سی واڑہ عالم شاہ محمد اختر گوندل، غلام رسول گوندل ایڈووکیٹ، سیکرٹری غلام عباس گوندل،صحافی و کالم نگار تجمل محمود جنجوعہ، چیئر مین اتحاد پریس کلب منیر احمد چوہدری، شہزادہ تصور محمود جنجوعہ، ملک کامران احمد اعوان، تصور نوازگوندل، زاہد ریاض گوندل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کو اجووال میں سپردخاک کر دیا۔ مرحومہ کی رسم قل کل بروز منگل دن ساڑھے دس بجے اجووال میں ڈیرہ چوہدری اﷲ دتہ پر ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں