بااثر چوہدری کے بگڑے ہوئے سپوت کی لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش

rape zina women

پھالیہ :بااثر چوہدری کے بگڑے ہوئے سپوت کی لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش، پولیس کوشکایت کرنے کے لئے جانے والوں پر حملہ کرکے ایک نوجوان کو قتل دو کو شدید زخمی کردیا، ملزم ساتھیوں سمیت ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ،6یتیم بچیاں ملزمان کے خوف سے گھر کو تالے لگا کر رشتے داروں کے ہاں پناہ لینے پر مجبور ،ملزمان کی لواحقین کو قتل کی دھمکیاں ۔پھالیہ کے نواحی موضع کوٹ رحم شاہ کی رہائشی سترہ سالہ لڑکی دوائی کے لئے ڈسپنسری پر جارہی تھی کہ راستے میں موجود گاؤں کے بااثر نوجوان راسب علی ولد نذر محمد سکنہ کوٹ رحم شاہ نے اسے زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لڑکی کی چیخ و پکار پر لوگ اکٹھے ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا اور اپنے دیگر 8ساتھیوں سمیت ڈنڈوں سوٹوں، اینٹوں اور آتشین اسلحہ سے مسلح ہوکر یتیم لڑکی کے گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں علی حسنین،زین علی ولد محمداشرف سکنائے منگووال اور نعیم اختر شدید زخمی ہوگئے اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے زخمیوں کو فوری طور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ لایا گیا جہاں پر علی حسنین اور زین علی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور سروسز ہسپتال ریفر کردیاگیا جبکہ22سالہ علی حسنین زخموں کی تالاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا ۔ مقتول علی حسنین اور زین علی منگووال سے اپنی خالہ ذاد بہنوں کی کسمپرسی کے لئے کو ٹ رحم شاہ آئے ہوئے تھے۔مذکورہ لڑکی سمیت اس کی پانچ بہنوں کے والدین کچھ عرصہ قبل وفات پا چکے ہیں اور ان کوئی بھائی بھی نہیں جس وجہ سے درندہ صفت ملزم نے اس سے قبل بھی ان لڑکیوں کی زندگی اجیرن کررکھی تھی۔ پولیس تھانہ پھالیہ نے اکمل علی کی درخواست پر راسب علی سمیت 9ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم راسب علی نے اس قبل پولیس مقابلہ میں ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو قتل کیا تھا ۔مگر موقع کے گواہان کی عدم شہادت پر عدالت سے بری ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں