تھانہ پاہڑیانوالی کا سرکاری ٹیلی فون خراب یا محررین کی غفلت،سائلین کی تھانہ تک رسائی ناممکن

telephone phone ptcl

پاہڑیانوالی:  تھانہ پاہڑیانوالی کا سرکاری ٹیلی فون نمبر 592032سائلین کی پہنچ سے دور ہو گیاکسی بھی واردات یا ایمرجنسی کی صورت میں سائلین کا پولیس کے ساتھ رابطہ ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ مذکورہ ٹیلی فون نمبر پر جب بھی کال کی گئی تو اسے کسی نے موصول نہیں کیا جس کی وجہ سے سائلین کو خود چل کر تھانہ جانا پڑتا ہے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سائلین پولیس کی مد د سے محروم ہی رہتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں