حمیدہ وحید الدین کا منڈی بہاؤالدین کاطوفانی دورہ: 2سکولوں کی اپ گریڈیشن اور ایک سڑک کی تعمیرنو کا افتتاح

GGHS Chalianwala mandi bahauddin news (1)GGHS Chalianwala mandi bahauddin news (2)

حمیدہ وحید الدین کا منڈی بہاؤالدین کاطوفانی دورہ: 2سکولوں کی اپ گریڈیشن اور ایک سڑک کی تعمیرنو کا افتتاح
پیر بگھے شاہ روڈ کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کا شاندار استقبال، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،نعرے لگائے
ترقیاتی منصوبے کسی پر احسان نہیں،عوام نے ہمیں اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا، یہ فرض ہر صورت میں نبھائیں گے،حمیدہ وحیدالدین

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے منڈی بہاؤالدین کے طوفانی دورے میں 2سکولوں کی اپ گریڈیشن اور ایک سڑک کی تعمیرنو کے کام کا افتتاح جبکہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔شہرکی اہم لنک سڑک پیر بگھے شاہ روڈ کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں جلوس کی شکل میں سینما چوک پر لایا گیا ۔مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ’’نوازشریف زندہ باد، شہبازشریف شیر اے ،حمیدہ وحیدالدین دختر پنجاب‘‘ کے نعرے لگائے۔ اس موقع پرممتاز سماجی شخصیت سید تحریم عباس،جنرل کونسلروں انعام الحق پراچہ، طاہر عباس نقوی، روشن گوندل، محمد نواز، وسیم گڈو،خواجہ ندیم عباس اور دیگر موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے کسی پر احسان نہیں۔ عوام نے ہمیں اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے اور ہم یہ فرض ہر صورت میں نبھائیں گے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چیلیانوالہ کو ہائیرسکینڈری کا درجہ دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ میں نے بہت مختصر عرصے میں اہل علاقہ کا مطالبہ پورا کردیا ہے۔ اب کالج کی بچیاں انٹر تک اپنے گاؤں میں تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کالج میں سائنس لیب اور لائبریری کے قیام کیلئے جلد فنڈز جاری کئے جائیں گے جبکہ نیا بلاک بھی تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے یونین کونسل کے چئیرمین چودھری ذوالقرنین، سابق ناظم لالہ شفقت محمود اور میجر(ر) طارق اعظم کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری چیلیانوالہ کو جلد ڈگری کالج تک اپ گریڈ کردیا جائے گا۔ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک فتح شاہ کو ہائی سکول کا درجہ دینے کی تقریب میں گاؤں کے معززین نے حمیدہ وحیدالدین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں