مغلپورہ میں تین مسلح ڈاکو دن دیہاڑے شخص سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار،شہری مال وزر سے محروم

car choor

ماڈل پولیس اسٹیشن پھالیہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کا راج، مغلپورہ میں تین مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ایک شخص سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار،شہری مال وزر سے محروم ہونے لگے، چوریوں اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں شدید خوف وہراس ،شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس نفساتی بیماریاں پھلانے لگا، پھالیہ پولیس چوریوں اورڈکیتیوں کی سنچری مکمل ہونے کی منتظر۔
ملک وال (نامہ نگار) ممتازاحمد ولد محمد بخش سکنہ گھنیاں حبیب بینک پھالیہ سے46960 روپے نکلواکر مغلپورہ قینچی ٹریکٹر کی سپیئر پارٹس لینے کے لئے گیا تو تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس کے پا س موجود نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات اور ڈاکوؤں کے فرار ہونے پر پھالیہ کے شہری شدید بے چینی اور خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔ ماڈل تھانہ پھالیہ افسران کی غفلت ،لاپروہی اور ناقص گشت کی وجہ سے پھالیہ شہر اس وقت مکمل طور پر چوروں اور ڈکیتوں کے نرغے میں ہے آئے روز ہونے والی چوریوں اور دیگر وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں شدید بے چینی اور خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ پھالیہ پولیس کے جوان کہیں بھی گشت کرتے ہوئے نظر نہیں آتے جبکہ جدید سہولتوں اور آسائشوں سے آراستہ ماڈل پولیس تھانہ کا عملہ مجرمانہ غفلت کا شکار ہے ایسا لگتا ہے کہ پھالیہ پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی سنچری مکمل ہونے کی منتظر ہے جبکہ کسی بھی متاثرہ کسی بھی شہری کی تا حال داد رسی نہ ہوسکی ہے۔ مبینہ طور پر تھانہ پھالیہ کے گشت پر معمور ٹائیگرموبائل پیکج لگا کرلمبی لمبی کالوں میں مصروف رہتے ہیں اگر تھانہ پھالیہ کے ملازمین کے موبائل فون کا ڈیٹا نکلوایا جائے توان کی فرض شناسی کاپول کھل سکتا ہے ۔ ممتازاحمد نے اندارج مقدمہ کے لئے تھانہ پھالیہ کو درخواست جمع کر وادی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین راجہ بشارت محمود اور ایس ڈی پی او خلیل احمد ملک سے اصلاح احوال اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں