چار سُو دھند کا راج، حد نظر صفر، معمولات زندگی درہم برہم

trafic fog winter dhund

ملک وال(تحصیل رپورٹر) ملک وال شہر اور مظافاتی علاقوں بارموسیٰ، اجووال، گوہڑشریف، واڑہ عالم شاہ، شمہاری سمیت دیگر علاقوں میں دھند کا راج رہا ۔ جس سے حدنگاہ صفر ہو گئی۔ دفاتر اور سکول جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دیگر معاملات زندگی بھی شدید متاثر ہوئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی۔ سڑکوں اور شاہراہوں پر آنے والی گاڑیوں کو بہت کم رفتار میں چلنا پڑا۔ جس سے شہری دفاتر اور بچے سکول وقت پر نہ پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں