پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند، موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو مشکلات

12439539_1111173608895628_921487597973822454_n

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے جما لئے۔ رحیم یار خان میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر تین گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ صادق آباد میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی۔

لاہور:  پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کی چادر تن گئی۔ ملتان ایئر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ کئی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ رحیم یار خان میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر تین گاڑیاں ٹکرا گئیں ۔ صادق آباد میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی۔ بہاولپور شہر اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے متعدد مقامات پر حد نگاہ صفر ہے۔ موٹر وے حکام کے مطابق لودھراں سے چنی گوٹھ تک قومی شاہراہ شدید دھند کی لیپٹ میں اور ساہیوال، دنیا پور، چیچہ وطنی ، خانیوال، لودھراں ،بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹر وے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں