پھالیہ کوٹ رحم شاہ ملزمان کا ایک گھر پر دھاوا 17 سالہ نوجوان قتل 5 شدید زخمی ایک کی حالت تشویشناک پھالیہ پولیس کی بروقت کاروائی نے دیگر اہل خانہ کی جان بچالی

gallery1

منڈی بہاوالدین تھانہ پھالیہ کی حدود کوٹ رحم شاہ میں ملزم راسب عرف راسو جو پہلے پولیس والے کے قتل میں بھی سزا کاٹ چکا ہے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ رات کو ایک گھر پر دھاوا بولا اور وار کے کر 17 سالا نوجوان کو قتل کر کے 5 کو شدید زخمی کر دیا جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاہور پسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دیگر اہل خانے نے جان بجانے کے لیے کمروں میں گھس کر دروازے بند کئے ملزم راسب اور اس کے دیگر 20 سے 25 ساتھیوں کے دروازے ٹوڑنا شروع کئے کہ پھالیہ پولیس اہل خانہ کے لیے فرشتے بن کر پہنچ گئے تمام اہل خانہ کی جان بچانے کے ساتھ ساتھ 17 سالہ نوجوان کے قاتل راسب سمیت دیگر ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا اہل خانہ نے کہا ملزم راسب عرف راسو ان کو شدید پریشان کر رہا تھا  جس پر اہل خانہ نے ملزم راسب کے بھائی سے بات کی اسی دوران ملزم راسب نے اپنے ساتھیوں سمیت گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر میں موجود لوگوں پر تشدد کرتے ہوئے نوجوان کو ہلاک کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں