یوٹیوب نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے؟

news-1452609126-5287_large

پاکستان میں موجود یوٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ ویب سائٹ نے بالآخر پاکستان کیلئے مخصوص متعارف کرا دیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی حکومت کی جانب سے یوٹیوب پر عائد پابندی بھی ختم ہو ہی جائے گی۔

پاکستان میں موجود صارفین کو یوٹیوب کے لوگو پر (PK) لکھا نظر آ رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ یوٹیوب نے پاکستان کیلئے مخصوص ورژن بنا لیا ہے، اس سے قبل پاکستان میں یوٹیوب کا گلوبل ورژن ہی دیکھا جا سکتا تھا تاہم امریکہ، انگلینڈ اور جرمنی سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں پہلے سے ہی مخصوص ورژن متعارف کرائے جا چکے تھے اور ان ممالک کے صارفین کو یوٹیوب کی ویب سائٹ پر اپنے ملک کا مخصوص کوڈ بھی نظر آتا تھا۔ اس سے قبل پاکستانی صارفین کیلئے کبھی بھی ایسا لوگو نہیں دکھایا گیا تھا۔ پہلے پہل تو یہ لوگو چند صارفین کو ہی نظر آیا لیکن اب پاکستان میں موجود تقریباً ہر صارف کو ہی یوٹیوب کی ویب سائٹ کھولنے پر لوگوں کے ساتھ چھوٹا سا ”PK“ بھی لکھا نظر آ رہا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھلے ہی یوٹیوب کے لوگو پر (PK) لکھا نظر آ رہا ہے لیکن اس ورژن پر بھی وہ تمام مواد دستیاب ہے جو یوٹیوب کے گلوبل ورژن پر موجود ہے یعنی پاکستانی حکومت جس مواد کو بلاک کرانا چاہتی ہے وہ مخصوص ورژن پر بھی دستیاب ہے اس لئے یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ یوٹیوب پر عائد پابندی ختم کی جائے گی تاہم اگر یوٹیوب نے مخصوص ورژن میں قابل اعتراض مواد تک رسائی کو ختم کر دیا تو جلد ہی پابندی بھی ختم ہو جائے گی اور پاکستانی صارفین بھی بالآخر یوٹیوب کا باآسانی استعمال کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں