اسلام آباد اے آر وائی کے آفس پر حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں

media mic journalist press coveragemedia mic journalist press coverage

ملک وال(تحصیل رپورٹر)اسلام آباد اے آر وائی کے آفس پر حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔چیئر مین پریس کلب چو ہدری منیر احمد
تفصیلات کے مطابق اتحا د تحصیل پریس کلب ملکوال میں اسلام آبا د میں اے ،آر ،وائی نیوز کے دفتر پر حملے کا مذ متی اجلاس منعقد ہوا جس میں چئیر مین پریس کلب چو ہدری منیر احمد نے کہاکہ اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حملے کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کا روائی کی جائے سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کرنے والوں کو کا میاب نہیں ہو نے دیں گے ہم صحافی برادر ی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں صحافت پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے اجلاس میں صدر پریس کلب شہزادہ امجد عباس ،جنرل سیکر ٹری تجمل جنجو عہ ،عابد حسین عابدی،فیاض گوندل ،نوید رانجھا ،حاجی اشرف ،انور زرگر،طاہر منیر وڑائچ،ڈاکٹر فیض،بلال ،ظفر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں